خبرنامہ

سندھ حکومت مرضی کا آئی جی لگانا چاہتی ہے‘

کراچی(ملت آن لائن + آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اپنی مرضی کا آئی جی لگانا چاہتی ہے،سندھ حکومت کو لائق افسر نہیں چاہیے،خواہشات پر مبنی فیصلہ کیا جارہا ہے،یہ اقدام انتہائی بدنیتی پر مبنی ہے۔ہفتہ کو آئی جی سندھ کی تبدیلی کیلئے لکھے گئے خط پر اپنے ردعمل میں نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ آئی جی سندھ کے حوالے سے مقدمہ زیرسماعت ہے،میں سمجھتا ہوں ہائیکورٹ اس معاملے کا نوٹس لے گی،سندھ حکومت اپنی مرضی کا مہرا استعمال کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو لائق افسر نہیں چاہیے،یہ اقدام انتہائی بدنیتی پر مبنی ہے،خواہشات پر مبنی فیصلہ کیا جارہا ہے،سندھ حکومت اپنی مرضی کا آئی جی لگانا چاہتی ہے۔