خبرنامہ

سندھ کے مخصوص اقتصادی زونز( ایس ای زیڈز) میں کی جانے والی سرمایہ کاری 50 ارب روپے تک پہنچ گئی

اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن) سندھ کے مخصوص اقتصادی زونز( ایس ای زیڈز) میں کی جانے والی سرمایہ کاری 50 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ سندھ سرمایہ کاری بورڈ کے ڈائریکٹر پراجیکٹس عبدالعظیم نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ سرمایہ کاری بن قاسم انڈسٹریل پارک میں کی گئی ہے جس کا حجم 34 ارب روپے ہے جبکہ کورنگی انڈسٹریل پارک اورخیرپور کے سپیشل اقتصادی زونز میں16ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ سندھ حکومت صوبہ میں سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کررہی ہے تاکہ مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو متوجہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ بن قاسم کے اقتصادی زون میں کیا لکی موٹرز کی جانب سے 15 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے کاریں تیارکرنے والا پلانٹ لگایاجارہا ہے جو جلد ہی پیداوار شروع کردے گا۔