خبرنامہ

سپریم کورٹ میں پانامہ کا کیس چل رہا ہے تو دھرنے کا کیا جواز بنتا ہے: طلال چوہدری

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن) طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں پانامہ کا کیس چل رہاہا ہے تو اس کے بعد عمران کے دھرنے کا کیا جواز بنتا ہے‘ عمران تاثر دینا چاہتے ہیں ان کے دھرنوں کے پیچھے کوئی تیسری طاقت ہے‘ خان صاحب وزیر اعظم کی دشمنی میں اتنے آگے نکل گئے کہ ملک کا نقصان کررہے ہیں۔ اتوار کو عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پانامہ کیس چل رہا ہے۔ عمران خان کے دھرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔عمران تاثر دینا چاہتے ہیں ۔ان کے دھرنوں کے پیچھے تیسری قوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران سکیورٹی اداروں کا نام استعمال کرکے سیاست مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور عمران خان نواز شریف کی دشمنی میں اتنے آگے نکل گئے کہ ملک کا نقصان کررہے ہیں۔