خبرنامہ

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی پی ایف یو جے کے منتخب عہدیداران کو مبارک باد

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) سردار ایاز صادق سپیکراور مرتضیٰ جاوید عباسی ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس (PFUJ) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دی ۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے علیحدہ علیحدہ تہنیتی پیغامات میں نومنتخب صدر افضل بٹ،سیکرٹری ایوب جان سر ہندی نائب صدور سیلم شاہد ،بخت ذادہ، یوسف زئی، خالدکھوکھر، محمد امین عباسی اور دیگر عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب ان پر صحافی برادری کے بھر پور اعتماد کا مظہرہے۔سپیکر اور ڈپٹی نے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب عہدیداران اپنی صلاحیتوں کو صحافی برادری کو درپیش مسائل کو جلد حل کرنے اور ملک میں اظہار رائے کی آزادی کے لیے بروئے کارلائیں گے ۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ آزادی اظہار رائے ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے ضروری ہے ۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ (PFUJ)کی نومنتخب قیادت کی انتخابی مدت کے دوران صحافی برادری اور حکومت کے مابین خوشگوار تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے (PFUJ)نومنتخب قیادت کی کامیابی کے لیے دعا کی۔