اسلام آباد (ملت + آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایا ز صادق نے پیر کے روز پا کستان انسٹیٹوٹ آف پارلیما نی سر وسز (پپس )میں پارلیمانی سٹڈیز پروگرام کے عنوان سے ایک تین روزہ تربیتی ورکشاپ جس میں ٹرینرز کو تر بیت دی جا ئے گی کا افتتاح کیا۔ ورکشاپ میں ملک کے 22معروف ان تعلیمی اداروں کے 36سے زیادہ فیکلٹی ممبران شرکت کر رہے ہیں جن میں پارلیمانی سٹڈیز پر وگرام جاری ہے یا اس کو متعارف کر انے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔یا د رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایا ز صادق کی سر پر ستی میں ملک کی 25یو نیو رسٹییوں کے وائس چانسلر وں ،ڈینز اور مختلف شعبوں کے سربراہوں نے پارلیمانی سٹڈیز پر وگرام کو اپنے یو نیو رسٹییوں میں متعارف کرانے کے اعلامیہ پر دستخط کیے تھے ۔ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے سپیکر نے پارلیمانی سفارتکاری ،سیکر ٹریٹ کے اخراجات میں کفایت شعاری مہم ،توانائی کے ضیاع کے روک تھام کے لیے توانائی آڈٹِ ،سیکر ٹریٹ ملازمین کی استعداد کا ر میں اضافے کے لیے ٹر ینگز ،کا غذ سے پا ک ما حول اور چین کی حکو مت کے تعاون سے پارلیمنٹ کی عما رت کو شمسی توا نائی پر منتقل کر نے کے اپنے اقدامات سے آگا ہ کیا ۔ سر دار ایا ز صادق نے شرکاء کوپارلیمنٹ کی کا رکر دگی میں ا ضافے کے لیے اٹھائے جا نے والے اقدامات اور پا رلیمنٹ کے طریقہ کا ر سے بھی آگاہ کیا۔انہو ں نے پپس کے تعاون سے پارلیمنٹ کی ورکنگ پر مختلف کو رسز، قومی اسمبلی میں قائم ریسرچ سنٹر کی ترقی ، لجسلیٹو ڈرافٹنگ کو نسل اور پا ئیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے ایس ڈی جیز سیکر ٹریٹ کے قیام کے اقدامات سے بھی آگا ہ کیا ۔ورکشاپ کے شرکا ء نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایا ز صادق کی بے مثا ل قیادت اور پپس کی طرف سے پیشہ ورانہ ورکشاپ منعقد کر نے کے اقدا م کو سراہا۔مندوبین نے پارلیمانی سٹڈیز کے مضبون کوسیاسیات،اسٹرٹیجک سٹڈیز اور دیگر سوشل سائنسزکے مساوی قرار دینے کی تجویز دی تا کہ پارلیمنٹری سٹڈیز اور سیاسیات میں بی ایس کرنے والے طلبا اعلی ڈگری میں آسانی سے داخلہ لے سیکیں ۔سپیکر نے مندوبین کی طر ف سے کیے گئے مختلف سوالات کے جواب بھی دیے اوراس امید کا اظہار کیا یہ تر بیتی پروگرام ایک سود مند پر وگرام ثابت ہوگا اور اس میں شر کت کرنے والے ماہرین تعلیم طلبا ء کو پارلیمنٹ کے حوالے سے زیادہ بہتر انداز میں تعلیم دے سیکیں گے ۔ افتتاحی اجلاس کا اختتام سپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ شر کاء کے گروپ فوٹو کے ساتھ ہوا ۔بعدازاں ورکشاپ کے شرکاء نے پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا اور کچھ دیر کے لیے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کاروائی بھی دیکھی۔
خبرنامہ
سپیکر قومی اسمبلی کا پارلیمانی سٹڈیز پر تین روزہ تر بیتی ورکشاپ کا افتتاح
