خبرنامہ

سپیکر قومی اسمبلی کی بم دھماکے کی مذمت

سپیکر قومی اسمبلی کی بم دھماکے کی مذمت
اسلام آباد:(ملت آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے حیات آباد، پشاور میں ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کی گاڑی پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعہ کو یہاں جاری بیان میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے دھماکے کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی اور دیگر پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمددردی اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔