خبرنامہ

سپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد 29 اپریل کو افغانستان کادورہ

اسلام آباد (ملت آن لائن +‌آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا پارلیمانی وفد 29 اپریل کو افغانستان کا دورہ کرے گا۔ دورہ کے دوران وفد افغان صدر اشرف غنی اور افغانستان کے لویہ جرگہ کے سپیکر سمیت اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کرے گا۔ ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں اہم پارلیمانی وفد جس میں تمام سیاسی جماعتوں سے ارکان شامل ہوں گے 29 اپریل کو افغانستان کا دورہ کرے گا۔ وفد میں پختونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی ‘ قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ سمیت تمام پارٹیوں کے سینئر ارکان شامل ہیں۔ وفد افغان صدر اشرف غنی ‘ افغانستان کے پارلیمنٹ کے سپیکر سمیت اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کرے گا۔ دورہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔