لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ سکولوں میں 36,000نئے کلاس رومز کا اضافہ کیاجائے گا۔سکولوں کے طلبہ کی تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ان کو جدید طریقہ تعلیم سے روشناس کرانے کے لیے53,000ٹیبلٹس کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے گا۔ 2010ئتک20,000سولر پینلز کی تنصیب کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے اور ان کو معاشرے میں ایک باعزت اور اہم کردار دینے کے لیے 87,000بچوں کو لازمی تعلیم مفت درسی کتب، سکول بیگ، یونیفارم اور 1000روپے ماہانہ وظیفہ کی فراہمی کے علاوہ بھٹہ مزدوروں اور ان کے بچوں کی اہمیت کو عملی طور پر اجاگر کرنے پرپنجاب حکومت یقیناًمبارکباد کی مستحق ہے۔موجودہ حکومت اور خادمِ کی تعلیم دوستی کا ایک اور عملی ثبوت ’’ خادم پنجاب زیور تعلیم پروگرام‘‘کے ذریعے460,000طالبات کو 1000روپے ماہانہ وظیفہ کی رقم فراہم کی جا رہی ہے۔ اس منصوبے کے لئے 6 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے ۔موجودہ حکومت نے 2016سے 2018تک کے اہداف مقرر کیے ہیں۔اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ ہر کمرہ جماعت میں معیاری تعلیم کی فراہمی اور بچوں کو عالمی معیار کی درسی کتب کی بر وقت اور مسلسل فراہمی جاری ہے۔ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا اور اس کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ 2018ء تک 100%بچوں کو پرائمری سکولوں میں داخل کیاجائے۔بنیادی تعلیم کی اہمیت سے انکارممکن نہیں کیونکہ جب تک بنیاد مضبوط نہیں ہو گی عمارت کی مضبوطی کسی طور بھی ممکن نہیں۔ بنیادی تعلیم کی اسی اہمیت کے پیشِ نظر چھوٹے بچوں کی ابتدائی تعلیم کے لیے10000’’مثالی کمرہ جماعت‘‘2018ء تک تعمیرکئے جائیں گے جبکہ2225 ابتدائی بچپن کی کلاس رومز میں بچوں کی تعلیم جاری ہے ۔
خبرنامہ
سکولوں میں 36,000نئے کلاس رومز کا اضافہ کیاجائیگا
