لاہور۔22 اکتوبر(ملت + اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاسی برادری دارلحکومت کو جبراًبند کرنے کی دھمکیوں کا نوٹس لے،وہ جمعیت علماء پاکستان کے اکابرین سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے،اس موقع پر موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا،خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی سربُلندی کیلئے جمعیت علماء پاکستان نے تاریخی کردار اداکیا ہے،جمعیت علماء پاکستان سیاسی درجہ حرارت گھٹانے کیلئے اپنا قومی کردار اداکرے، صدرجمعیت علماء پاکستان پیر اعجاز ہاشمی، سیکریٹری جنرل اویس نورانی نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان کسی کوجمہوری عمل میں رخنہ اندازی کی اجازت نہیں دے گی،انہوں نے کہا کہ عدالتوں کا احترام سب پر واجب ہے،پاکستان میں آئین کا احترام کرتے ہوئے جمہوریت کو پھلنے پھولنے دیا جائے۔
خبرنامہ
سیاسی برادری دارالحکومت کو جبراًبند کرنے کی دھمکیوں کا نوٹس لے، خواجہ سعد رفیق
