سیاسی مخالفین کے ہاتھ ایک بھی سیٹ نہیں آئے گی: مریم اورنگزیب
اسلام آباد: (ملت آن لائن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے سیاسی مخالفین کے ہاتھ ایک بھی سیٹ نہیں آئے گی ، کیوں نکالا کا ایک ہی جواب ہے اور نکالو مجھے۔ انہوں نے کہا ایک اقامے پر منتخب وزیراعظم کو نکال دینا کسی ملک کی تاریخ میں نہیں ہوا ، 2 سال گزرنے کے باوجود ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، جے آئی ٹی کے صندوقوں میں سے کچھ نہیں نکلا۔ وفاقی وزیر مملکت مریم اونگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف جہاں بھی جاتے ہیں لوگوں کا سمندر امڈ آتا ہے ، سینیٹ الیکشن سے مسلم لیگ ن کو باہر نکال دیا گیا ، پاکستان میں اب جو الیکشن ہوگا اس میں نواز شریف ہی جتیں گے۔ انہوں نےکہا عمران خان اپنے جعلی این او سی کا جواب ہفتے تک دیں گے ، پی ٹی آئی ممبران کا لیڈر انہیں ہی بیکاؤ مال کہہ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کل تین ممبران پر مسلم لیگ ن چھوڑنے کے الزام بھی لگ گئے ، جو بھی مسلم لیگ ن چھوڑ کر جائے گا وہ ن لیگ کا کبھی حصہ نہیں تھے ، نواز شریف نے کہا کہ اب ایمپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے فیصلہ کریں گے۔
رانا ثںاء اللہ کی میڈیا سے گفتگو
رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے میاں نواز شریف کی لیڈر شپ اور نام کی خوشبو ان میں رچ بس گئی ہے، جو کسی آمر کی آمریت سے ختم نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا نواز شریف کی لیڈر شپ میں الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا عوامی فیصلے کسی ضابطے یا آمریت کے پابند نہیں ہوتے ، ہم نے سینیٹ کی ٹکٹوں کیلئے کوئی ہارس ٹریڈنگ یا لین دین نہیں کیا ، اپنے ووٹرز سے کہا ہے کہ دوسری ترجیح میں بھی ن لیگ کوووٹ دیں۔