اسلام آباد: (ملت آن لائن) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت و ٹیکسٹائل انڈسٹری کا اجلاس (آج) منگل کو 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر سیّد شبلی فراز کریں گے۔ اجلاس میں فیصل آباد ٹیکسٹائل انڈسٹری میں بجلی کی کمی کے باعث انڈسٹری کو نقصانات کے حوالہ سے کمیٹی غور کرے گی جبکہ وزارت انڈسٹری کی جانب سے مختلف مصنوعات کیلئے جاری کئے گئے لائسنس پر بھی غور کیا جائے گا۔
خبرنامہ
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت و ٹیکسٹائل انڈسٹری کا اجلاس (آج) ہو گا
