سینیٹ انتخابات ، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن
کراچی:(ملت آن لائن) سینیٹ انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرانےکاآج آخری دن ہے، سندھ میں سینیٹ کی12 نشستوں کیلئے23کاغذات نامزدگی موصول ہوچکے ہیں۔ سینیٹ انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرانےکاآج آخری دن ہے، کاغذات نامزدگی آج شام 4بجے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، سندھ میں سینیٹ کی 12نشستوں کیلئے 23کاغذات نامزدگی موصول ہوچکے ہیں۔ کاغذات نامزدگی پیپلزپارٹی، پی ایس پی، فنکشنل لیگ نے جمع کرائے، پیپلزپارٹی کی جانب سے 20کاغذات نامزدگی، پی ایس پی کی جانب سے مبشر امام اور مون مانجانی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ فنکشنل لیگ کے مظفر حسین شاہ کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔
سینیٹ کی 7جنرل،2 ٹینکو کریٹ،2خواتین،1اقلیتی نشست پر کاغذات نامزدگی ہونگے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 4 سے 6 فروری تک داخل ہوں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 فروری تک مکمل کر لی جائے گی۔ امیدواروں کی فہرست 15 فروری کو جاری ہوگی اور کاغذات نامزدگی 16 فروری تک واپس لئے جا سکیں گے۔ دوسری جانب ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور فاروق ستارمیں اختلاقات ختم نہ ہوسکے، سینیٹ الیکشن کیلئے رابطہ کمیٹی اور فاروق ستار آج اپنے اپنے امیدواروں کےکاغذات جمع کروائیں گے۔ فاروق ستار کی پریس کانفرنس کے بعد عامر خان نے مشاورت کی دعوت دی ، جس پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مشاورت اب کاغذات جمع کروانے کے بعد ہوگی، ترجمان فاروق ستار کا کہنا ہے کہ اب دونوں گروپ صوبائی الیکشن کمیشن میں ملاقات کریں گے، جس کے بعدناموں کوحتمی شکل دے دی جائے گی۔ صوبہ سندھ میں سینیٹ کی 12 نشست کیلئے اب تک 23 کاغذات نامزدگی موصول ہوچکے ہیں۔ خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ3مارچ کو سندھ اسمبلی میں ہوگی۔