خبرنامہ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، مواصلات کااجلاس (آج) ہوگا

اسلام آباد: (ملت آن لائن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، مواصلات کااجلاس (آج) بدھ کو ساڑھے گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں ہوگا ۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کی چیئرپرسن روبینہ خالد کریں گی۔ اجلاس میں یونیورسل سروسز فنڈ کے استعمال اور اس کے منصوبہ جات کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔