اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) سیکرٹری قومی اسمبلی عبدالجبار علی جمعرات کو سبکدوش ہوگئے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے،قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر سردار ایاز صادق نے جمعرات کو عبدالجبار کے بحیثیت سیکرٹری نیشنل اسمبلی آخری ورکنگ ڈے کے بارے میں اراکین کو آگاہ کیا اور کہا کہ انہوں نے احسن طریقے سے اپنے فرائض انجام دیئے۔انہوں نے سبکدوش سیکرٹری کے کام کی تعریف بھی کی۔
خبرنامہ
سیکرٹری قومی اسمبلی سبکدوش ،سپیکر کا خدمات پرخراج تحسین
