اقوام متحدہ (ملت آن لائن + آئی این پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی خاتون مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ چین کا بیلٹ وروڈ منصوبہ اپنے راستے میں آنے والے ممالک میں ’’دلوں کو جوڑ نے والا ‘‘ مساویانہ منصوبہ ہے ، یہ دو ملکوں کے درمیان تعاون کی شاندار مثال ہے جس کا مقصد عوام کامعیار زندگی کو بہتر بنانا ہے ، سی پیک ن بین الاقوامی کوششوں کا حصہ ہے جو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ذریعے کی جارہی ہے، یہ ایک ایسا نمونہ اور مثال ہے جو باقی دنیا کے لئے قابل تقلید ہے کہ وہ کس طرح ایک دوسرے کو فائدہ پہنچانے کے لئے تعاون کر سکتے ہیں ، چین کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ ہر ایک کے لئے مساوی فوائد کا حامل ہے ۔انہوں نے چین کی خبررساں ایجنسی شنہوا کو بتایا کہ وہ تاریخ ساز چینی منصوبے پر عمل درآمد کیلئے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کیلئے مئی میں چین کی طرف سے منعقدہ اعلیٰ سطح کے فورم کی منتظر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بیلٹ وروڈ منصوبہ پورے خطے کیلئے مساویانہ اہمیت کا حامل ہے ،ہم اس اجلاس کے منتظر ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ یقیناً چین پاکستان اقتصادی راہداری جو کہ بیلٹ وروڈ منصوبے کا حصہ ہے کے بارے میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے ۔ یاد رہے کہ چین بین الرابطے کی ترقی کے بارے میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کے لئے امسال مئی میں بیجنگ میں بیلٹ وروڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون منعقد کرنے کا پروگرام رکھتا ہے ۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ ہم بین الاقوامی رابطے کو جو نہ صرف عوام کو بلکہ ہمارے دلوں کو بھی جوڑتا ہے کو یقینی بنانے میں نمایاں کردارادا کریں گے کیونکہ علاقائی رابطے کا مقصد اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ تمام لوگ اقتصادی تعاون اور تجارتی تعلقات سے آسودہ حال ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ وروڈمنصوبے کا شمار علاقائی رابطے کے ذریعے تمام ممالک کیلئے اقتصادی خوشحالی لانے میں شمار ہوتا ہے ۔ یہ بلاشبہ ایک ایسا منصوبہ ہے جس کا میرے ملک نے ہمیشہ خیر مقدم کیا ہے کیونکہ میرے ملک کے چین کے ساتھ تعلقات بقول صدر شی کے ’’آہنی بھائیوں جیسے ہیں‘‘۔چین اور پاکستان کے درمیان ٹھوس تعلقات کے پیش نظر ملیحہ لودھی نے کہا کہ ان کے ملک کو اس امر کو یقینی بنانے میں اہم کردارادا کرنا ہے کہ یہ تصور حقیقت کا روپ دھار لے اور بلاشبہ اس سے تمام لوگ مستفید ہوں گے ۔ انہوں نے کہا پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف اور پاکستان کے عوام اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اس منصوبے سے علاقے کی ہیت تبدیل ہوجائے گی ۔ اس منصوبے کا شمار ایسے منصوبوں میں بھی ہوتا ہے جو اس خیال کو فروغ دینے میں مددگارثابت ہوں گے کہ ہمارا مستقبل مشترک ہے ۔ میرے خیال میں اس منصوبے سے ہمیں تمام مواقعوں کو حقیقت میں تبدیل کرنے میں موقع ملے گا ۔جس سے اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ ہمارے عوام کا معیار زندگی ہو، عوام کے پاس اقتصادی اشیاء ہوں اور اقتصادی خوشحالی ہو جو ہمارے خطے میں امن کا منافع ہے ۔ دریں اثناء ملیحہ لودھی نے اس بات پر زوردیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری بیلٹ وروڈمنصوبے پر عمل کیلئے بین الاقوامی کوششوں کی اچھی مثال ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسا طریقہ جس سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے دنیا کے باقی حصوں کے لئے ایک قابل تقلید اوراچھی مثال ہے ۔
خبرنامہ
سی پیک دو ملکوں کے درمیان تعاون کی شاندار مثال ہے ، ملیحہ لودھی