خبرنامہ

سی پیک سے خطے کے تمام ممالک کیلئے ترقی کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں: رانا تنویر

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سی پیک سے خطے کے تمام ممالک کیلئے ترقی کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں ، روبوٹک کے شعبے میں مزید تحقیق اور ترقی کی ضرورت ہے ، ماہرین تعلیم تحقیق پر خصوصی توجہ دیں ، خدمت وخدمات کے شعبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں ۔ پیر کو اسلام آباد میں روبوٹک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے راناتنویر حسین نے کہا کہ ورکشاپ روبوٹک کے شعبے میں کام کرنے والوں کیلئے مفید ہوگی ، روبوٹک کے شعبے میں مزید تحقیق اور ترقی کی ضرورت ہے ، سی پیک سے خطے کے تمام ممالک کیلئے ترقی کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں،ماہرین تعلیم تحقیق پر خصوصی توجہ دیں ۔انہوں نے کہا کہ خدمت وخدمات کے شعبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں ، اس شعبے میں سیمینار ، ورکشاپ کا انعقاد کے مقابلے کا رجحان پیدا کیا جائے ، یقین ہے کہ ورکشاپ کے ذریعے پالیسی سازوں کو مفید تجاویز ملیں گی۔