اسلام آباد/بیجنگ: (ملت+آئی این پی) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے نئے منصوبوں کی سی پیک میں شمولیت سے پاکستان مضبوط ہوگا،وفاقی حکومت کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ سی پیک میں تمام صوبوں کو شامل رکھا جائے،وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نئے منصوبوں کی سی پیک میں شمولیت کے امکان پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک کی 6ویں جے سی سی میں شرکت کرکے اچھا لگا،سی پیک کے حوالے سے کافی کامیاب ملاقاتیں ہوئیں ہیں۔بدھ کووفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی بیجنگ میں مختصر و غیر رسمی ملاقات ہوئی۔وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاہمیں خوشی ہے کہ آپ کی ملاقاتیں کامیاب رہیں۔خیبر پختونخوا کے نئے منصوبوں کی سی پیک میں شمولیت سے پاکستان مضبوط ہوگا۔ پسماندہ علاقوں کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنا وزیر اعظم پاکستان کے خواب کی تعبیر ہے۔(و خ )
خبرنامہ
سی پیک سے پاکستان مضبوط ہوگا: احسن
