برلن (ملت + آئی این پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پاکستان میں آئندہ چند سالوں میں تقریباً 70 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی ،اس سے پاکستان کی معیشت کو بے پناہ تقویت ملے گی ، سی پیک منصوبہ ایک علاقائی رابطے کا بھی زبر دست منصوبہ ہے جس سے جنوبی اور وسطی ایشیاء کے اربوں افراد کی زندگیوں پر مثبت اور ثمر آور اثرات مرتب ہوں گے، گلوبلائزیشن جدید دُنیا کی ایک حقیقت ہے جسے بہتر انداز میں سمجھنے کے لیے ایسے اداروں کی ضرورت ہے جو مختلف ثقافتی بیک گراونڈ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے اقدامات کریں۔ جمعہ کوجرمنی کے شہر برلن میں انسٹیویٹ آف کلچرل ڈپلومیسی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرُامن گلوبل سوسائٹی کے قیام کے لیے انسٹویٹ آف کلچرل ڈپلومیسی جیسے اداروں کا کردار بڑا اہم ہے ۔ انہوں نے آئی سی ڈی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بین الثقافتی تعلقات کے ذریعے بین الاقوامی امن و استحکام کے لیے آئی سی ڈی کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔وفاقی وزیر نے موجودہ عوامی حکومت کی اقتصادی پالیسیززکو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں 5 فیصد کی معاشی ترقی کے ساتھ پاکستان کی مڈل کلاس بڑی تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور اس ترقی کا اعتراف بین الاقوامی سطح پر بھی کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پاکستان میں آئندہ چند سالوں میں تقریباً 70 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی جس سے پاکستان کی معیشت کو بے پناہ تقویت ملے گی۔ اس کے علاوہ سی پیک منصوبہ ایک علاقائی رابطے کا بھی زبر دست منصوبہ ہے جس سے جنوبی اور وسطی ایشیاء کے اربوں افراد کی زندگیوں پر مثبت اور ثمر آور اثرات مرتب ہوں گے۔پاکستان کے سیاحتی مقامات کو اُجاگر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بلند وبالا پہاڑوں ،بے شمار خوب صورت وادیوں اور جھیلوں کی صورت میں گلگت بلتستان کو زمین پر جنت کہا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں گلگت بلتستان میں سیکیورٹی کی صورت حال میں زبر دست بہتری آئی ہے اور ایک بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے بے شمار انفراسٹرکچر کی ترقی کے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں اور کافی منصوبے زیر تعمیر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ لیے گلگت اور سکردو میں روزانہ دو فالیٹس آپریٹ کی جارہی ہیں اور غیر ملکی سیاحوں کی آسانی کے لیے حکومت گلگت ائیر پورٹ کو مستقبل قریب میں بین الاقوامی پروازوں کے لیے کھولنے کا پلان کر رہی ہے ۔انہوں نے اس موقع پر موجود جرمنی کمیونٹی کو پاکستان کی قدرتی خوبصورتی اور ثقافت کو explore کر نے کے لیے پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔
خبرنامہ
سی پیک منصوبہ ایک علاقائی رابطے کا بھی زبر دست منصوبہ ہے
