گوادر (ملت + آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک کا دشمن پا کستان کا دشمن ہے ، سی پیک سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور پاکستان معاشی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا،منصوبے کی تکمیل سے پاکستان ، چین اور خطے کے دیگر ممالک کو بھی فائدہ ہوگا ، چند برس قبل سی پیک منصوبے کا جو خواب دیکھا تھا وہ حقیقت کا روپ دھار رہا ہے، یہ منصوبہ خطے کے علاوہ دنیا بھر کے ممالک کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، سی پیک کے سر کا تاج گوادر ہے، گوادر کی مقامی آبادی کو تر قیاتی عمل میں شراکت دار بنا ئینگے، گوادر میں فنی اور عمومی درسگا ئیں تعمیر کی جائینگی،تجارتی قافلہ کی گوادر آ مد سی پیک کی کا میابی کی پہلی نو ید ہے،غربت کا خاتمہ اور ملک کی ترقی ہماری حکومت کا ویژن ہے، شاہ نورانی درگاہ کا سانحہ انسانیت سوز واقعہ ہے، دہشت گرد ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔وہ اتوار کو یہاں گوادر بندرگاہ پر پا ئلٹ پروجیکٹ کے تحت تجارتی قافلہ کی روانگی کی افتتاحی تقر یب سے خطاب کر رہے تھے ۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔تقریب میں پاکستان چین اقتصادی راہداری سے متعلق دستاویزی فلم دکھائی گئی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف اور جنرل راحیل شریف نے پہلے تجارتی قافلے کے پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ملک کو ترقی کی راہ پر لے کر چلنے کا مصمم ارادہ کر رکھا ہے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی مصلحت پسندی کا شکار نہیں ہونگی سی پیک منصوبے اہمیت کا حامل ہے سی پیک پا کستان ہے اور اس کے سر کا تاج گوادر ہے سی پیک سے تمام صوبے استفادہ حاصل کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے بہت سے عناصر خائف ہیں لیکن پا ئلٹ پروجیکٹ کی کا میابی نے یہ ثابت کر دیا کہ سی پیک اپنی منزل پا نے جارہا ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے اس خطہ میں سر مایہ کاری کے وسیع مواقع پیدا ہونگے روزگار کی فراوانی ہوگی۔ سی پیک سے نہ صر ف اس خطہ کے لوگ فائد ہ حاصل کرینگے بلکہ اس سے بیرونی دنیا کے تین ملین لوگوں کو بھی فاعدہ ملے گا انہوں نے کہا کہ گوادر اور بلوچستان میں جو بھی ترقی ہورہی ہے اس میں کلیدی حصہ مقامی آبادی کا ہوگا با لخصو ص گوادر کی مقامی آبادی کو تر قیاتی عمل میں شراکت دار بنائینگے جس کے لےئے یہاں پر فنی اور عمومی درسگائیں قائم کی جارہی ہیں تاکہ جد ید بندرگاہ کی ملازمتیں یہاں کے مقامی لوگوں کو ملیں پانی کے مسائل پر بھی قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے سوڈ ڈیم مکمل کیا گیا ہے شادی کور ڈیم تکمیل کے مراحل میں ہے جی ڈی اے اسپتال کو جد ید سہو لیات سے آراستہ کیا جائے گا اور اس کو پچاس سے تین سو بستروں کے اسپتال میں تبد یل کیا جائے گا ۔ انہوں نے سی پیک منصوبے کی کامیابی کے لےئے آ رمی چیف کی کاوشوں کو سرآ ہاجبکہ سڑکوں کی تکمیل کے دوران جام شھادت پانے والے ایف ڈبلیو کارکنوں کی خراج عقید پیش کیا۔ وزیراعظم پاکستان نے اپنی تقر یر میں سانحہ شا ہ نورانی درگاہ کے واقعہ کی شد ید مزمت کی اور کہا کہ یہ واقعہ انسانیت سوز واقعہ ہے ضرب عضب کی وجہ سے دہشت گرد وں کی کمر ٹوٹ گئی ہے اب وہ نہتے لوگوں کو نشانہ بنا ر ہے ہیں لیکن حکومت اور سیکورٹی اداروں نے ملک بھر سے دہشت گردی کے خاتمہ کا ارادہ کیا ہے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گے دہشت گرد ہما رے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے ۔ تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ سی پیک کی کامیابی کے لےئے وفاقی حکومت اور پاک فوج کی کا وشوں کو سرآہتے ہیں آ ج ہم ایک نئے دور میں داخل ہونے جارہے ہیں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہوچکی ہے سی پیک بلوچستان کی ترقی میں کلیدی رول ادا کر ے گا ۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے چین میں پا کستان کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا کہ آ ج کا دن ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے تجارتی قافلہ کی گوادر آمد بہت بڑی کامیابی ہے سی پیک منصوبہ پاکستان چین دوستی کے نئے باب کا سفر ہے سی پیک منصوبے سے بیرونی سر مایہ کاری میں اضافہ ہوگا چین گوادر بندرگاہ کو مثالی بندرگاہ بنانے کے عزم پر قائم ہے سی پیک منصوبے کی کامیابی کے لےئے چین حکومت اور پا ک آرمی کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کے منصوبوں میں مقامی آبادی کو اولین ترجیح دی جائے گی اور اس حوالے سے ہر شعبہ میں معاونت فراہم کر نے کے لےئے تیار ہیں ۔ تقر یب سے ایف ڈبلیو کے ڈی جی میجر جنرل محمد افضل اور چائنی کمپنی کے عہد یدار نے بھی خطاب کیا۔ تقر یب کے دوران پاکستان اور چینی فنکاروں نے اپنے فن کا مظا ہر ہ کیا جبکہ اس موقع پر سی پیک منصوبے کے حوالے سے ڈاکومنٹری فلم بھی دکھائی گئی ۔ بعد ازاں وزیر اعظم پا کستان نے پائلٹ پر وجیکٹ پہلے تجارتی قافلہ کی روانگی کا افتتاح کیا ۔ تقر یب میں پا ک فوج کے تینوں مسلح افواج کے سر براہان اور مختلف ملکوں کے سفیر کے علاوہ وزیراعظم پا کستان کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر علی جنجوعہ، وفاقی وزراء میر حاصل خان بزنجو، جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ و کشمیر کمیٹی کے سربراہ مو لانا فضل الرحمن، صوبائی وزیر صحت رحمت صالح ، صوبائی وزیر تعلیم عبدالر حیم زیار ت وال ،بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر مو لانا عبدالواسع اور دیگر اعلیٰ عسکری او ر سول حکام شر یک تھے۔ پہلا تجارتی قافلہ بذریعہ کا ر گو شپ وسطی ایشائی سمیت افریقی ممالک میں روانہ ہوگیا۔
خبرنامہ
سی پیک کا دشمن پا کستان کا دشمن ہے، سی پیک سے پاکستان معاشی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا، وزیر اعظم
