سی پیک کیخلاف سازشیں ناکام بنائیں گے، احسن اقبال
اسلام آباد(آئی این پی ملت آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ہے کہ پاکستان اور چین مل کر دشمنوں کی سی پیک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں گے،پاک چین راہداری دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کی علامت ہے، بلوچستان سی پیک کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے،۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور چینی سفیر سن وی ڈونگ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں اقتصادی راہداری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید خطوط پر تربیت دینے سے متعلق باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر چینی سفیر نے سی پیک منصوبوں کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور سول آرمڈ فور سزکی پیشہ ورانہ استعداد بہت بنانے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔چینی سفیر سے گفتگو میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مثالی تعلقات دو طرفہ خیرسگالی اوراقتصادی ودفاعی تعاون پر استوار ہیں اور پاک چین راہداری دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کی علامت ہے، پاکستان اور چین مل کر دشمنوں کی سی پیک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان سی پیک کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے، ایف سی بلوچستان کو شمالی اور جنوبی زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
…
پاک بھارت آبی تنازع حل کرنے کے لئے ایک بھی رائے پر اتفاق نہ ہوسکا
ورلڈ بینک نے انڈس واٹرتریٹی معاہدے سے متعلق اجلاسوں پر بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاک بھارت سیکرٹری سطح مذاکرات کا دور 14 اور 15 ستمبر کو واشنگٹن میں ہوا جس میں کشن گنگا، رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ کی تعمیر سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک سمیت عالمی بینک نے بھی مذاکرات کو سراہا اور معاہدے کے تحفظ کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
عالمی بینک نے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ پاک بھارت آبی تنازعے کے حل کے حوالے سے ہونے والے اب تک کے تمام اجلاسوں میں پیش کئی گئی کسی بھی ایک رائے پر اتفاق نہیں ہوسکا تاہم عالمی بینک آبی تنازع کو پرامن انداز میں حل کے لئے کام جاری رکھے گا اور مسئلے کے حل کے لئے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت غیر جانبدارانہ اور شفافیت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتا رہے گا۔