گوادر (ملت آن لائن +آئی این پی) وفاقی وزیر منصو بہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاہے کہ سی پیک تیزی سے حقیقت میں ڈھل رہا ہے ،سی پیک کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی ، سی پیک کی منزل پاکستان میں صنعتی انقلاب پیدا کرنا ہے ، توانائی ، انفراسٹرکچر ، بندرگاہ کے منصوبے پاکستان میں صنعتی انقلاب کی بنیاد رکھیں گے ،چین سے 85 ملین روزگار کم پیداواری لاگت کے ممالک کو منتقل ہو گا ، گوادر کو جدید ترین پورٹ سٹی بنانے کے لئے ماسٹر پلان پر کام شروع ہو چکا ہے، گوادر میں نئے ائیر پورٹ کی تعمیر سال رواں میں شروع ہو جائیگی ، نجی شعبے کا فرض ہے کہ سی پیک سے فائدہ اٹھانے کی بھرپور تیاری کرے، تین سالوں میں سی پیک معاہدہ کو کاغذسے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری میں ڈھالنا معمولی کامیابی نہیں ، سی پیک کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں، سی پیک 50 ارب ڈالر سے دنیا میں علاقائی تعاون کا سب سے بڑا منصوبہ بن کر ابھرا ہے، سی پیک خطہ میں امن ، خوشحالی اور ترقی کا پیش خیمہ ہے ،تین برسوں میں پاکستان ڈوبتی معیشت سے ابھرتی معیشت میں ڈھل گیا ہے ۔جمعہ کو وفاقی وزیر منصو بہ بندی و ترقی احسن اقبال نے گوادر چیمبر آف کامرس کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک تیزی سے حقیقت میں ڈھل رہا ہے ،سی پیک کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی ، پاکستانی قوم سی پیک کی حفاظت کے لئے کمر بستہ ہو چکی ہے ، سی پیک کی منزل پاکستان میں صنعتی انقلاب پیدا کرنا ہے ، توانائی ، انفراسٹرکچر ، بندرگاہ کے منصوبے پاکستان میں صنعتی انقلاب کی بنیاد رکھیں گے ،چین سے 85 ملین روزگار کم پیداواری لاگت کے ممالک کو منتقل ہو گا ، سی پیک کے ذریعہ ہم اس کا خطیر حصہ حاصل کر سکتے ہیں ، گوادر کو جدید ترین پورٹ سٹی بنانے کے لئے ماسٹر پلان پر کام شروع ہو چکا ہے، گوادر میں نئے ائیر پورٹ کی تعمیر سال رواں میں شروع ہو جائیگی ، گوادر تا کوئٹہ اور گوادر تا رتوڈیرو شاہراہوں کی تکمیل بلوچستان کو ترقی سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سی پیک پر تمام صوبائی حکومتیں وفاقی حکومت سے ملکر کام کر رہی ہیں ، گوادر یونیورسٹی کیمپس کا آغاز کیا جا چکا ہے، سی پیک پاکستانی بزنس کے لئے تاریخی مواقع لایا ہے، نجی شعبے کا فرض ہے کہ سی پیک سے فائدہ اٹھانے کی بھرپور تیاری کرے، صنعتی زونز میں پاکستانیوں کو روزگار ملے گا ، تین سالوں میں سی پیک معاہدہ کو کاغز سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری میں ڈھالنا معمولی کامیابی نہیں ، سی پیک کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں ۔ پاکستان خطہ میں تجارت اور صنعت کا مرکز بن کر ابھرے گا ، سی پیک 50 ارب ڈالر سے دنیا میں علاقائی تعاون کا سب سے بڑا منصوبہ بن کر ابھرا ہے، سی پیک خطہ میں امن ، خوشحالی اور ترقی کا پیش خیمہ ہے ۔ تین برسوں میں پاکستان ڈوبتی سے ابھرتی معیشت میں ڈھل گیا ہے ۔(و خ )
خبرنامہ
سی پیک کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی
