اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل وزیراعظم نوازشریف کی بڑی کامیابی اور عمران خان کیلئے سیاسی موت کاپیغام ہے ۔جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل وزیراعظم نوازشریف کی بڑی کامیابی اور عمران خان کیلئے سیاسی موت کاپیغام ہے۔انکا کہنا تھاکہ عمران خان اپنا سیاسی مستقبل بچانے کیلئے ہر چیز تباہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔
خبرنامہ
سی پیک کی تکمیل وزیراعظم کی بڑی کامیابی اور عمران خان کیلئے سیاسی موت ہے، خواجہ آصف
