خبرنامہ

سی ڈی اے نے سی بی اے یونین کے جنرل سیکرٹری امان اللہ خان کی گرفتاری کی تاریخ سے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن) وفاقی دارلحکومت کے ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے)نے سی بی اے یونین کے جنرل سیکرٹری سینئر اسسٹنٹ ریونیو ڈائریکٹوریٹ امان اللہ خان کی گرفتاری کی تاریخ سے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔قومی احتساب بیورو(نیب)کی طرف سے سی ڈی اے کے امان اللہ خان کی گرفتاری کے بعد سی ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے سی ڈی اے ایمپلائز سروسز ریگولیشن 1992 کے تحت ان کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ معطلی کے دوران وہ پوری تنخواہ اور الاؤنسز کے مساوی گرانٹ لیتے رہیں گے جو وہ اپنی معطلی سے قبل حاصل کر رہے تھے۔قبل ازیں نیب نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیکل کالج کے لئے زمین کی خریداری میں مبینہ خرد برد میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا جن میں سی ڈی اے ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری امان اللہ خان بھی شامل ہیں۔