ہمارا بھارت میں کوئی کاروبار نہیں ہے ‘ عمران خان غلط بیانی کر کے قوم کو گمراہ کر رہے ہیں، ان کو شرم آنی چاہیے ترجمان
اسلام آباد(ملت+آئی این پی)ترجمان شریف فیملی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہمارا بھارت میں کوئی کاروبار نہیں ہے ‘ عمران خان غلط بیانی کر کے قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔ جمعہ کو ترجمان شریف فیملی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شریف فیملی کا بھارت میں کوئی کاروبار تھا اور نہ ہے۔ ہم نے پہلے بھی عمران خان کے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں اور وہ غلط بیانی کر کے قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین کو ایسے الزامات پر شرم آنی چاہیے۔
Back to Conversion Tool