سکھر (ملت + آئی این پی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ شوکت بسرا کے خلاف ماڈل ٹاؤن طرز کی دہشتگردی آمرانہ حکمرانی ہے،مجرموں کو پکڑا جائے ورنہ سمجھا جائے گا کہ حملہ سیاسی دہشتگردی ہے،سیاسی دہشتگردی سے ملک و قوم کو نقصان کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا۔بدھ کو اپنے بیان میں خورشید شاہ نے کہاکہ شوکت بسرا کے مجرموں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی،متعلقہ ایس ایچ او،ڈی ایس پی اور ایس پی کو معطل کیا جائے،مجرموں کو پکڑا جائے ورنہ سمجھا جائے گا کہ حملہ سیاسی دہشتگردی ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاسی دہشتگردی سے ملک و قوم کو نقصان کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا،میڈیا کے ذریعے سب اچھا کہنے سے سب اچھا نہیں ہوجاتا،شوکت بسرا کے خلاف ماڈل ٹاؤن طرز کی دہشتگردی آمرانہ حکمرانی ہے۔
خبرنامہ
شوکت بسرا کیخلاف ماڈل ٹاؤن طرز کی دہشتگردی آمرانہ حکمرانی ہے
