خبرنامہ

شیخ آفتاب احمد کی سینیٹ میں سینیٹر سردار اعظم موسیٰ خیل کے توجہ دلاؤ نوٹس پر یقین دہانی

شیخ آفتاب احمد کی سینیٹ میں سینیٹر سردار اعظم موسیٰ خیل کے توجہ دلاؤ نوٹس پر یقین دہانی

اسلام آباد(ملت آن لائن) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تحت قائم کرنے والے جونیئر اور سینئر کلرکوں کے پے سکیل میں فرق دور کرنے کے معاملہ پر غور کیا جائے گا۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر سردار اعظم موسیٰ خیل کے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے 2016ء میں سینئر کلرکوں کو 9 ویں گریڈ سے اپ گریڈ کر کے 11 واں گریڈ دینے اور جونیئر کلرکوں کو گریڈ 7 کی بجائے گریڈ 9 دینے کی منظوری دی۔ انہوں نے کہا کہ جو معاملہ محرک نے توجہ دلاؤ نوٹس میں اٹھایا ہے اس پر بھی غور کیا جائے گا تاہم اس کے لئے کوئی وقت نہیں دیا جا سکتا، ہم کوشش کریں گے کہ موجودہ حکومت کے دور میں ہی اس کو حل کیا جائے۔