اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شیخ رشید احمد کا یہ بیان کہ یا قانون یا (ن) کا جنازہ نکلے گا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے،عدالت عظمیٰ کو شیخ رشید کے بیانات کا نوٹس لینا چاہیے،پانامہ کی آڑمیں سیاست کرنے والوں کو مایوسی ہوگی،شیخ چلی ہر دور میں پیدا ہوتے رہے،اس دور کا شیخ چلی،شیخ رشید احمد ہے۔وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اطمینان اور اللہ تعالیٰ پر پورا بھروسہ ہے،ہم کام کرنے والے لوگ ہیں اور کام کرتے رہیں گے،پانامہ کیس کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق آئے گا،جسے قبول کریں گے،فیصلے کی آڑ میں سیاست کرنے والوں کو سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی چیز کا خوف نہیں،ہمنے مشرف دور میں بھی خود کا احتساب کرایا کچھ نہیں نکلا،مخالفین کو جھوٹے الزامات لگانے کی بجائے تعمیری سیاست کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ شہبازشریف کی تقلیدکرنی چاہیے۔نہال ہاشمی نے کہا کہ شیخ رشید موجودہ دور کے شیخ چلی ہیں،عدالت عظمیٰ کو ان کے بیانات کا نوٹس لینا چاہیے۔
خبرنامہ
شیخ رشید احمد کا بیان کہ یا قانون یا (ن) کا جنازہ نکلے گا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، نہال ہاشمی
