اسلام آباد:(ملت+آئی این پی)صدرمملکت ممنون حسین نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو پشاور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دے دی جبکہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس مظہر عالم میاں خیل کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی منظوری دی ہے،وزارت قانون نے مذکورہ دونوں تقرریوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں۔صدر نے وزیراعظم کی طرف سے ارسال کردہ سمری پر دونوں ججز کی تقرریوں کی منظوری دی ہے جبکہ وزیراعظم نوازشریف کو ججز تقرری کمیٹی کی طرف سے جسٹس یحییٰ آفرید کو پشاور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس اور پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس مظہر عالم میاں خیل کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔(خ م+آچ)
خبرنامہ
صدرکا جسٹس یحییٰ آفریدی کو پشاور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر
