خبرنامہ

صدر مملکت ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ: (ملت+اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ،صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی،صوبائی وزیرتعلیم عبدالرحیم زیارتوال ،صوبائی مشیر اطلاعات سردار رضا بڑیچ ،صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نواب محمد خان شاہوانی ،صوبائی وزیرزراعت سردار اسلم بزنجو ،آئی جی پولیس احسن محبوب ،سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ ،کمشنر کوئٹہ امجد علی خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے صدر مملکت کا کوئٹہ ائر پورٹ پر استقبال کیا۔ صدر مملک ممنون حسین گورنر ہاؤس میں ایک تقریب سے خطاب کرنے کے بعد صوبائی اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کرینگے۔ اس موقع پر کوئٹہ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔