خبرنامہ

صدر مملکت سے وزیر اعظم کے مشیر کی ملاقات،ایوی ایشن ڈویژن کے معاملات سے آگاہ کیا

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) صدر مملکت ممنون حسین سے وزیر اعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان نے جمعہ کو ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی اور ایوی ایشن ڈویژن کے معاملات سے آگاہ کیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے سردار مہتاب احمد خان کو مشیر برائے ایوی ایشن تعیناتی پر مبارک باد دی اور امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنے فرائض محنت اور لگن سے ادا کریں گے جس سے ایوی ایشن کے شعبے میں مزید بہتری آئے گی۔ سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ وہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔