خبرنامہ

صدر مملکت ممنون حسین کا عسکری ادارہ برائے امراض قلب میں معمول کا طبی معائنہ

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) صدر مملکت ممنون حسین کا اے ایف آئی سی میں معمول کا طبی معائنہ ہوا،ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر ممنون حسین کے تمام متعلقہ ٹیسٹ درست پائے گئے۔ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کا اے ایف آئی سی میں معمول کا طبی معائنہ ہوا،صدر ممنون حسین کی تمام میڈیکل رپورٹس ٹھیک ہیں،صدر مملکت کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے عسکری ادارہ برائے امراض قلب میں پہنچایا گیا تھا جہاں معمول کے تمام متعلقہ ٹیسٹ کروانے کے بعد انہیں ایوان صدر پہنچادیا گیا۔