خبرنامہ

صدر مملکت ممنون حسین کی کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعہ کو ایک پیغام میں صدر مملکت نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت کی اور شہداء کے بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر ملک و قوم کا دفاع کیا ہے جس کیلئے پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں اور افسروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ملک سے جلد دہشت گردی کا خاتمہ ہو جائے گا۔