خبرنامہ

صدر مملکت نے سینٹ کا قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کوطلب کر لیا

پیغامِ پاکستان...یاسر پیر زادہ

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) صدر مملکت ممنون حسین نے ایوان بالا (سینٹ) کا اجلاس 10 اپریل بروز پیر سہ پہر 3 بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 12 اپریل بروز بدھ سہ پہر 3 بجے طلب کر لیا۔ پیر کو ہونے والے ایوان بالا کے اجلاس میں متعدد اہم بل ‘ قراردادیں اور تحاریک پیش کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے ایوان بالا کا اجلاس پیر جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ 12 اپریل کو طلب کر لیا۔ سینٹ کا اجلاس چیئرمین میاں رضا ربانی کی زیر صدارت پیر کو 3 بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت بدھ کو سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہدوگا۔ ایوان بالا کے اجلاس میں پرائیویٹ ممبر ڈے کے موقع پر سینیٹر اعظم خان سواتی ہتک عزت ترمیمی بل 2017ء سمیت دیگر بل پیش کریں گے۔ اجلاس میں قائمہ کمیٹی کی رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی۔ سینیٹر محسن عزیز وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری کے وزیر کی تعیناتی اور سینیٹر سراج الحق حکومت کو پسماندہ علاقے کے لئے سپیشل ڈویلپمنٹ پیکج کے اعلان کے لئے قراردادیں پیش کریں گے۔