اسلام آباد (ملت + آئی این پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کراچی ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے زخمی ہونے والے افراد کے لیے جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ۔ صدر مملکت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ حادثے کے تحقیقات کریں اور زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبرو جمیل عطا فرمائے۔
خبرنامہ
صدر مملکت کاکراچی ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار
