خبرنامہ

صدر مملکت کا جہانگیر بدر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے مرحوم جہانگیر بد ر کی عملی سیاست میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جمہوریت کے لیے قربانیاں تا دیر یاد رکھی جائیں گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ مرحوم جہانگیر بدر ایک سنجیدہ سیاستدان تھے جن کی جمہوریت کی بالا دستی کے لیے گراں قدر خدمات ہیں۔ صدر مملکت نے مرحوم جہانگیر بدر کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور ان کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔