خبرنامہ

صدر ممنون نے فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق بل پر دستخط کردئیے

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) صدر مملکت ممنون حسین نے فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق بل پر دستخط کردیے جس کے بعد فوجی عدالتوں کی مدت میں دوسال کی توسیع ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ممنون حسین نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردیے ہیں۔صدر مملکت کی منظور کے بعد فوجی عدالتوں کو دو سال کے لیے قانونی تحفظ حاصل ہوگیا ہے۔ 28ویں آئینی ترمیم ایکٹ آف پارلیمنٹ کا درجہ مل گیا۔ فوجی عدالتوں کی مدت میں 7جنوری 2017سے 2سال کی توسیع مل گئی۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی اورسینیٹ سے منظوری کے بعد بل ایوان صدر بھجوایاگیا تھا۔