اسلام آباد: (ملت+آئی این پی)صدر ممنون حسین نے ممتازگلوکار استاد فتح علی خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسیقی کے شعبے میں استاد فتح علی خان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ ان کے انتقال سے کلاسیکی کا ایک عہد ختم ہو گیا ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ اللہ تعالی فتح علی خان مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
خبرنامہ
صدر کا استاد فتح علی خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار
