اسلام آباد (ملت + آئی این پی) صدر مملکت ممنون حسین نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ شہید ہونے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی افواج مسلسل سرحدوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ صدر مملکت نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کا مقصد مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے ناکام کوشش ہے جہاں روزانہ بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جا رہا ہے جس میں بچے ، جوان ، بوڑھے اور عورتیں شامل ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تشد د کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی۔صدر مملکت نے کہا کہ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی محاز پر کشمیر کے مسئلے کو بھر پور طریقے سے اٹھایا ہے جس سے بھارت کی سبکی ہوئی ہے اور اس کا مقبوضہ کشمیر میں اصل چہرہ سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت اب اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے بین الاقوامی برادری کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے جس میں وہ کامیاب نہ ہو سکے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور وہ کسی ملک سے تصام نہیں چاہتا لیکن اگر جارحیت ہوئی تو اس کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج پوری طرح چوکس ہے اور وہ ایسی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔
خبرنامہ
صدر کا لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کا اظہار
