خبرنامہ

صدر کی نو منتخب امریکی صدر کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

اسلام آباد(ملت + آئی این پی) صدر مملکت ممنون حسین نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں امن و استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے اور ان کے دورِ صدارت میں پاک امریکہ تعلقات مزید وسعت اختیار کریں گے۔