خبرنامہ

ضرب قلم؛ زبان، ادب اور معاشرہ’ کے عنوان سے کانفرنس

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) ضرب قلم سے پاکستان کے متعلق منفی تاثر پر کاری وار کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں چار روزہ بین الاقوامی ادبی کانفرنس میں دنیا بھر سے شاعروں اور ادیبوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ معاشرے میں شدت پسندی کے مقابلے کیلئے ادیبوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ کانفرنس میں ادیبوں اور نامور اہل قلم نے دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان، امن اور ادب دوستوں کا ملک ہے۔ صدر ممنون حسین نے کانفرنس میں شریک ادیبوں میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے۔