ملتان (ملت + اے پی پی) ملتان سمیت مختلف اضلاع میں ضلع کونسل کی بلدیاتی خصوصی نشستوں پرپولنگ کاسلسلہ جاری ہے۔پولیس کی طرف سے سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق ضلع کونسل کی بلدیاتی خصوصی نشستوں کیلئے ملتان میں تین پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں ،ضلع کونسل رضا ہال،بوسن ٹاؤن ہال اور جلالپور پیروالہ میں پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔رضا ہال میں 68ووٹرز ،بوسن ٹاؤن ہال میں 117ووٹرز اور جلالپور پیروالہ میں 12ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔اس موقع پر مختلف جماعتوں کی طرف سے کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔خواتین سمیت کئی امیدوار میدان میں ہیں۔پولنگ کا عمل شام چاربجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔
خبرنامہ
ضلع کونسل کی بلدیاتی خصوصی نشستوں کیلئے پولنگ جاری،سخت سکیورٹی انتظامات
