خبرنامہ

ضیاء اللہ آفریدی کے خلاف دائر ریفرنس پر سماعت 11 دسمبر تک ملتوی

ضیاء اللہ آفریدی کے خلاف دائر ریفرنس پر سماعت 11 دسمبر تک ملتوی
اسلام آباد:(ملت آن لائن) الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی کے خلاف دائر ریفرنس پر سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے ریفرنس کی سماعت کی۔ تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ ضیاء اللہ آفریدی 2013ء کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔ ضیاء اللہ آفریدی نے اگست 2017ء کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے کیس کے حوالہ سے مزید دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کی درخواست کی۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے وکیل کو کل تک دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے سپیکر نے بھی ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے ریفرنس پر سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔