اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے برطانوی لارڈ قربان حسین نے ملاقات کی‘ طارق فاطمی نے دہشت گردی کے خاتمے ‘ ترقی اور جمہوریت کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا اور خطے میں روابط اور امن کے لئے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔ جمعرات کو وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے برطانوی لارڈ قربان حسین نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران طارق فاطمی نے دہشت گردی کے خاتمے‘ ترقی اور جمہوریت کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا اور خطے میں روابط اور امن کے لئے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔ طارق فاطمی نے لارڈ قربان حسین کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر حمایت کو سراہا ۔ لارڈ قربان حسین نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے گراں قدر قربانیاں دیں۔
خبرنامہ
طارق فاطمی سے لارڈ قربان حسین کی ملاقات،دہشت گردی کے خاتمے ‘ ترقی اور جمہوریت کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا
