خبرنامہ

طارق فاطمی کی اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری سے ملاقات

نیویارک: (ملت+آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور سیاسی امور کے انڈر سیکرٹری سے ملاقات کی‘ معاون خصوصی نے اقوام متحدہ کے نامزد سیکرٹری جنرل اینٹو نیو گڑیس سے بھی ملاقات کی جس میں ان کے ہمراہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی بھی ان کے ہمراہ تھی ۔ بدھ کو وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے اقوام متحدہ کے اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں جس میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کرے۔ اقوام متحدہ بھارت کو پاکستان سے جامع مذاکرات شروع کرنے پر زور دے تاکہ مسئلہ کو پرامن انداز میں حل کیا جاسکے۔ اس موقع پر طارق فاطمی نے اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور سیاسی امور کے اندر سیکرٹری سے بھی ملاقاتیں کیں۔ معاون خصوصی نے اقوام متحدہ کے نامزد سیکرٹری جنرل اینٹونیوگڑیس سے بھی ملاقات کی ۔ طارق فاطمی نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ (ن غ)