اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) دفتر خارجہ نے وزیر اعظم کے معاون خصو صی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کے بے بنیاد خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک ٹی وی چینل کے اینکر کی جانب سے غیر زمہ دارانہ اور بدنیتی پر مبنی الزامات نہ صرف طارق فاطمی جو سرکاری فرائض سراانجام سے رہے ہیں ان پر حملہ کیا گیا ہے بلکہ وزارت خارجہ پر بھی حملہ ہے،وزارت پروپیگنڈا میں ملو ث لوگوں کے خلا ف چارہ جو ئی کا حق رکھتی ہے۔جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق میڈیا کے بعض ادارے وزیر اعظم کے خارجہ امو ر کے حوالے سے معاون خصو صی طارق فاطمی کے حوالے سے بے بنیاد خبریں چلا رہاہے اور یہ الزام لگا رہا ہے کہ وہ ملک چھو ڑ چکے ہیں۔بیان کے مطابق طارق فاطمی دفتر خارجہ میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ایک ٹی وی چینل کے اینکر کی جانب سے غیر زمہ دارانہ اور بدنیتی پر مبنی الزامات نہ صرف طارق فاطمی جو سرکاری فرائض سراانجام سے رہے ہیں ان پر حملہ ہے بلکہ وزارت خارجہ پر بھی حملہ ہے۔انہوں نے کہاہے کہ وزارت خارجہ نے وزارت کی اہم شخصیت کے خلاف بد نیتی پر مبنی پر و پیگنڈا کا سنجیدگی سے جائزہ لیا ہے اور وزارت پروپیگنڈا میں ملو ث لوگوں کے خلا ف چارہ جو ئی کا حق رکھتی ہے۔
خبرنامہ
طارق فاطمی کے خلاف میڈیا رپورٹس بے بنیاد ہیں ، دفتر خارجہ
