طارق فضل چوہدری بھی ایسے نکلیں گے کسی کے وہم و گمان میں نہ تھا
اسلام آباد (ملت آن لائن) وفاقی وزیر کیڈ طارق فضل چودھری اپنے ہی ماتحت ادارے کے نادہندہ نکلے ۔ سی ڈی اے نے طارق فضل سمیت چھ اراکین پارلیمنٹ کو پراپرٹی ٹیکس ادائیگی کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر کیڈ طارق فضل چودھری سمیت چھ اراکین پارلیمان کا پراپرٹی ٹیکس کے نادہندہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) نے طارق فضل چودھری کو 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد کے پراپرٹیٹیکس کا نادہندہ ہونے پر نوٹس جاری کر دیا ہے جبکہ دیگر اراکین پارلیمان کو بھی پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں سی ڈی اے کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری ہونے والوں میں ایم این اے عباد اللہ خان ‘ سینیٹر نزہب صادق ‘ سینیٹر سیف اللہ بنگش ‘ سینیٹر سجاد حسین سوری اور اسلام الدین شیخ کے نام شامل ہیں ۔ سی ڈی اے نے ان تمام اراکین پارلیمنٹ کو جلد از جلد پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
……………
…..اس خبر کو بھی پڑھیے……
کیسز کی جلد سماعت کے لئے درخواست دائر کی جائیں؛ چیئرمین نیب
اسلام آباد(ملت آن لائن) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کے 1138 بد عنوانی کے ریفرنسز احتساب عدالتوں میں زیرسماعت ہیں، ان مقدمات کی جلد سماعت کے لئے متعلقہ احتساب عدالتوں میں درخواست دائر کی جائیں تاکہ بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی 900 ارب روپے کی خطیر رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی جائے اور ان کو احتساب عدالتوں سے قانون اور شواہد کے مطابق سزادلوائی جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈکوارٹر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں نیب کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔