اسلام آباد (ملت + اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ آرمڈ فورسز بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر راولپنڈی میں زیر علاج مریضہ عافیہ دختر وجاہت ایاز کے علاج اور ڈونرز کے انتظام کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں۔ عافیہ آرمڈ فورسز بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر راولپنڈی میں زیر علاج ہے اور اس کی زندگی بچانے کیلئے اسے فوری طور پر خون گروپ او ایچ پازیٹو (بمبئے) خون کی اشد ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مریضہ کا بنیادی مسئلہ بون میرو ٹرانسپلانٹ یا انتقال خون کی صورت میں اس کیلئے مطلوبہ خون کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔ وزیراعظم کے پبلک افیئرز و شکایات ونگ نے لوگوں سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 10 سالہ بچی کیلئے او ایچ پازیٹو (بمبئے) خون گروپ کا عطیہ دینے کی اپیل کی ہے۔ اس سلسلہ میں درج ذیل افراد وجاہت ایاز کے فون نمبر 0321-8278752، 0333-3724514 اور مظہر زیدی 0332-7877450 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
خبرنامہ
عافیہ کے علاج اور ڈونرز کے انتظام کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں: وزیر اعظم
