عا م انتخا با ت میں مسلم لیگ (ن) تاریخی کامیابی حاصل کر ے گی،شفقت حیات بلوچ
سلانوالی۔(ملت آن لائن) وفاقی پارلیمانی سیکرٹر ی سردار شفقت حیات بلوچ نے کہا ہے کہ محمد نو ازشر یف کو مسلم لیگ (ن) کا تاحیات قا ئد اورمحمد شہبازشر یف کو قائم مقا م مر کز ی صدر مسلم لیگ (ن) مقرر کر نے کا فیصلہ22کروڑ عوا م کے دلوں کی آواز ہے، مسلم لیگ (ن) کی مر کز ی مجلس عاملہ نے ا س فیصلہ کے ذریعے جماعت کو بھر پورطریقہ سے متحد کر کے ا س کے تابنا ک مستقبل کا عندیہ دید یا ہے،سازشیں کر نے وا لے ٹولہ کے غبا ر ے سے ہوا نکل گئی ہے ، ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے پبلک سیکرٹریٹ حلقہ ا ین ا ے 68میں ضلع بھر کے پارٹی کارکنوں اور حلقہ عمائدین کے وفودسے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔