خبرنامہ

عرفان صدیقی کی اے پی این ایس کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس)کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی قیادت کا انتخاب اس پر صحافتی برادری کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے ۔ جمعہ کو تمام منتخب عہدیداروں کے نام الگ الگ پیغام میں انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اے پی این ایس کے نو منتخب عہدیدار اور مجلس عامہ مثبت اور تعمیری صحافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی اور عامل صحافیوں کو درپیش مسائل کو بھی اپنی ترجیحات میں شامل رکھے گی۔