خبرنامہ

عمران او رشید بیانات کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے: امیر

پشاور: (ملت+اے پی پی) ایک تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ پاناما کیس اب سپریم کورٹ میں چل رہا ہے، کون کتنے ثبوت لایا، اس کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی، فیصلے سے قبل اپنا فیصلہ سنانا کہاں کا انصاف ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور شیخ رشید الٹے سیدھے بیانات دینے کی بجائے فیصلے کا انتظار کریں، خود وکیل اور جج نہ بنیں۔ اس موقع پر امیر مقام نے لواری ٹنل بھی جون تک مکمل کھولنے کا اعلان کیا۔